حکومت ٹیلی ویژن چینلز سے نشر ہونے والے تمام پروگراموں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور اگر کسی چینل پر فحش یا غیر مہذب انداز دکھائے جاتے ہیں تو شکایت پر چینل کی نشریات بند بھی کی جا سکتی ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت
راجیہ وردھن راٹھور نے لوک سبھا میں آج ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی چینل پر کوئی قابل اعتراض، فحش، ناشائستہ یا قابل اعتراض ویڈیو نشر نہیں کئے جا سکتے ہیں۔
اس کے لئے ملک میں تقریبا 600 چینلز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔